اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اداکار سنیل شیٹی بنے ناڈا کے برانڈ امبیسڈر

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کو منگل کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کا برانڈ امبیسڈر مقرر کیا گیا۔ تجربہ کار فلم اداکار سنیل شیٹی نے کھیلوں سے ڈوپنگ کوختم کرنے کا عہد کیا

اداکار سنیل شیٹی بنے ناڈا کے برانڈ امبیسڈر
اداکار سنیل شیٹی بنے ناڈا کے برانڈ امبیسڈر

By

Published : Dec 10, 2019, 7:36 PM IST

کھیلوں میں ڈوپنگ کو روکنے اور شفافیت لانے کے مقصد سے اداکار سنیل شیٹی کو ناڈا نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے۔ قومی دارالحکومت میں وزیر کھیل کرن ریجیجو کی موجودگی میں انہیں ناڈا سے جوڑا گیا۔

اداکار سنیل شیٹی بنے ناڈا کے برانڈ امبیسڈر

اگرچہ وزارت کھیل نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب اس سال کے آغاز میں ہی عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے ناڈا کی ایک لیبارٹری کو معطل کر دیا تھا۔

اس صورت حال میں اب ناڈا کو کھلاڑیوں کے نمونوں کو جانچ کرانے کے لیے ملک سے باہر جائیں گے۔ ساتھ ہی ناڈا کے سامنے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے نمونوں کا کامیاب تجربہ کرنے کا بھی چیلنج کھڑا ہو گیا ہے۔

اداکار سنیل شیٹی بنے ناڈا کے برانڈ امبیسڈر

ناڈا کے ڈائریکٹر جنرل نوین اگروال نے سنیل کے برانڈ امبیسڈر بنائے جانے کو لے کر کہا کہ ایک اداکار کے ادارے سے جڑنے پر اس قدم کو زیادہ فروغ ملے گا اور تمام کھلاڑیوں میں اسے لے کر پیغام جائے گا۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ سنیل بڑے سلیبرٹي ہیں اور ان کے ناڈا سے جڑنے پر تمام کھلاڑیوں میں ڈوپنگ سے دور رہنے کا پیغام جائے گا۔ ہمارا خیال ہے کہ سلیبرٹيوں کی پہنچ زیادہ ہوتی ہے۔

وہیں اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں ایک سال سے بھی کم وقت باقی رہتے ہوئے ناڈا نے یہ قدم اٹھایا ہے جسے لے کر بھی کئی کھلاڑیوں میں ملا جلا رد عمل ہے۔

سینئر بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا نے سنیل کو ناڈا کا امبیسڈر بنائے جانے کے فیصلے کی تنقید کی ہے اور کہا کہ ایک اداکار کی جگہ اس عہدے پر کوئی کھلاڑی منتخب کیا جانا چاہئے تھا۔

جوالہ نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارا انتظامیہ ہمیشہ بالی ووڈ ستاروں کو ہی اتنی اہمیت کیوں دیتا ہے۔ میرے حساب سے اس عہدے پر کوئی کھلاڑی منتخب کیا جانا چاہئے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details