اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوبی برائنٹ کی ہلاکت پر معروف کھلاڑیوں کی تعزیت - این بی اے اسٹار کوبی برائنٹ

معروف باسکٹ بال کھلاڑی اور این بی اے اسٹار کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا کا ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر معروف کھلاڑیوں نے تعزیت پیش کی۔

kobe bryant
معروف باسکٹ بال کھلاڑی اور این بی اے اسٹار کوبی برائنٹ

By

Published : Jan 27, 2020, 12:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:18 AM IST

امریکہ کے کیلیفورنیا میں مشہور و معروف باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ اور انکی بیٹی گیانا ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے میں کوبی سمیت نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، بتایا جارہا ہے کہ یہ کوبی کا نجی ہیلی کاپٹر تھا، جب ہیلی کاپٹر کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا تو اسی وقت اس میں آگ لگی جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

کوبی برائنٹ کو باسکٹ بال کی دنیا میں ایک اہم نام کے طور پر جانا جاتا ہے، ان کی ہلاکت کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا اور شائقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) نے برائنٹ کی موت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیو اورلینز پیلیکن اور بوسٹن سیلٹکس کے مابین شروع ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے برائنٹ کے تعزیت میں 24 سیکنڈ کے شاٹ کلاک کی خلاف ورزی کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

ٹینس کے تجربہ کار کھلاڑی رافیل نڈال نے بھی برائنٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری صبح اس افسوسناک خبر کو پڑھ کر ہوئی، کوبی دنیا کے سب سے بڑے کھلاڑی تھے۔ میری تعزیت ان کی اہلیہ اور کنبہ کے ساتھ ہے۔ میں حیران ہوں۔

رافیل نڈال کا ٹویٹ

معروف و مشہور فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ٹویٹ کیا کہ کوبی اور ان کی بیٹی گیانا کی موت کی خبر سن کر بہت برا لگا، کوبی ایک لیجنڈ اور بہت سے لوگوں کے لیے مثال تھے، میری تعزیت حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور دوستوں کے ساتھ ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا ٹویٹ

ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کوبی کی ہی وجہ سے بہت سے لوگ این بی اے کے پرستار بنے تھے، انکو اور ان کی بیٹی کی روح کی تسکین کے لیے دعا کرتا ہوں۔

سہواگ کا ٹویٹ

معروف برٹش فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ سن کر افسوس ہوا ہے کہ ہم ایک بہترین کھلاڑی سے محروم ہوگئے ہیں، کوبی ہر وقت کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھا، میں ان کے اہل خانہ کے لیے شدید غمزدہ ہوں، وہ اور ان کی بیٹی کی روح کو سکون ملے۔

ہیملٹن کا ٹویٹ

واضح رہے کہ کوبی برائنٹ نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں متعدد سنگ میل حاصل کیے، کوبی برائنٹ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے کھیلے اور 5 چیمپئن شپ اپنے نام کیے ہیں، 18 مرتبہ آل راؤنڈر نامزد کیا گیا، وہ 2016 میں این بی اے کے سب سے بڑے آل ٹائم اسکورر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے، کوبی برائنٹ نے 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں بھی امریکی ٹیم کے لیے 2 طلائی تمغے بھی جیتا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details