سرکاری ترجمان نے بتایا کہ بیسٹ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ کے لئے درخواست دینے والے مرد، خاتون کی عمر یکم جنوری تک 15 سے 29 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور اس ملک کا شہری ہونا چاہئے
قومی کھیل ایوارڈ کے لیے درخواستیں طلب - درمیان
مرکزی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل نے سال 2017.18 اور 19.2018 کے قومی کھیل ایوارڈ کے لئے 26 جون 2020 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
جس کے لئے اسے بیان حلفی دینا ہوگا۔ درخواست دہندہ کے لئے لازم ہوگا کہ وہ اپنی درخواست کے ساتھ تین سال کی کامیابیوں کی تفصیلات پیش کرے۔
بحیثیت رضاکار درخواست دہندہ نے صحت، تحقیق، ثقافتی، بنیادی حقوق اور فرائض، شعور، معاشرتی بہبود، کھیل، معاشرتی ترقی، فطرت تحفظ، خواندگی، جدید تعلیم، معاشرتی برائیاں، برائیوں کا خاتمہ اور وسائل کی تخلیق وغیرہ میں کام کیا ہو۔
درخواست دہندہ ریاست اور حکومت ہند ، پی ایس یو یونیورسٹی ، کالج ، اسکول میں کسی بھی عہدے پر برسر روزگار نا ہو اور کسی بھی قسم کا اعزاز قبول نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے لئے درخواست دہندہ کو ایک حلف نامہ منسلک کرنا پڑے گا جو مذکورہ بالا تمام شرائط کو پورا کرتا ہو۔