اسپین کی مرد ہاکی ٹیم 26 اور 27 فروری کو کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میچوں کے لیے پیر کے روز بھونیشور پہنچی۔ India vs Spain at Kalinga Hockey Stadium
اسپین کی ٹیم کے کپتان مارک میرالس نے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'ہم بھارت میں آکر خوش ہیں اور دنیا کے سب سے باوقار ہاکی اسٹیڈیم میں سے ایک میں کھیلنے کے لیے حقیقت میں پرجوش ہیں۔' Spain men's Hockey Team captain Marc Miralles
انہوں نے کہا کہ 'ہم گھریلو ٹیم کے خلاف کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں میچوں میں شائقین کو ایسی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی جس سے وہ لطف اٹھائیں گے۔'
اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ کے خلاف اپنے دونوں ابتدائی میچ ہارنے کے بعد دنیا کی نمبر نو ٹیم اسپین پرو لیگ سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی۔