اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تمغوں کے لحاظ سے بھارت کی بہترین کارکردگی

بھارت نے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے ان کھیلوں کی تاریخ میں تمغوں کے لحاظ سے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر ڈالا ہے۔

By

Published : Dec 10, 2019, 8:48 PM IST

تمغوں کے لحاظ سے بھارت کی بہترین کارکردگی
تمغوں کے لحاظ سے بھارت کی بہترین کارکردگی

بھارت نے ان جنوب ایشیائی کھیلوں کے آخری دن منگل کو اب تک 174 طلائی، 93 چاندی اور 45 کانسی کے تمغے سمیت کل 312 تمغے جیت لیے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں 189 طلائی سمیت کل 309 تمغے جیتے تھے۔ بھارت کل میڈل تعداد کے لحاظ سے اپنی بہترین کارکردگی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

بھارت کے بعد میزبان نیپال 51 طلائی، 60 چاندی اور 95 کانسی کے تمغے سمیت 206 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا 40 طلائی، 83 چاندی اور 128 کانسی سمیت 251 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

باکسنگ میں چھ طلائی: بھارت نے آخری دن باکسنگ میں چھ طلائی تمغہ جیت لئے۔ بھارت نے خواتین کلاس کے 51، 57 اور 64 اور مردوں کے 52، 69 اور 91 پلس کلوگرام کلاس میں طلائی تمغہ جیتے۔

اسکواش میں سونے اور چاندی: بھارت نے اسکواش مقابلہ خاتون کلاس میں سونے اور مرد زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details