مرکزی کھیل وزیر کرن ریجیونے کھو کھو ٹیموں کا جمعرات کو وطن واپسی پر ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
دونوں ٹیموں نے شام کو وزیر کھیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ریجیجو نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھو کھو کھلاڑیوں کو ہمیشہ ان کا تعاون حاصل رہے گا۔
بھارتی مرد اور خاتون ٹیموں نے اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے ان کھیلوں میں دونوں زمروں کے طلائی تمغہ جیتے۔ 2016 کی طلائی فاتح مرد ٹیم نے بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری بار فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل جیتا جبکہ دہلی کی نسرین کی کپتانی والی خاتون ٹیم نے میزبان نیپال کو شکست دے کر اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔
بھارتی مرد ٹیم نے 16-9 کے اسکور سے بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ خاتون ٹیم نے 17-5 کے اسکور سے مقابلہ جیتا۔
بھارت نے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے ووشو مقابلہ میں اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے 11 طلائی، تین چاندی اور تین کانسی سمیت کل 17 تمغے جیت لئے بھارت نے اس طرح اوورآل چمپئن شپ اپنے قبضے میں رکھی۔ بھارت نے ان کھیلوں میں مسلسل تیسری بار ووشو مقابلہ میں چمپئن شپ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔