اردو

urdu

ETV Bharat / sports

AR Rahman Perform at Chess Olympiad: انٹرنیشنل شطرنج اولمپیاڈ میں اے آر رحمان پرفارم کریں گے - welcome to namma ooru chennai

انٹرنیشنل شطرنج اولمپیاڈ 2022 کی پروموشن ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اے آر رحمان نظر آ رہے ہیں۔ 'ویلکم ٹو نمما اورو چنئی' کے عنوان سے وائرل ویڈیو میں آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کو سفید کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ 44th Chess Olympiad

AR Rahman to perform at Chess Olympiad
انٹرنیشنل شطرنج اولمپیاڈ 2022 کی پروموشن ویڈیو

By

Published : Jul 25, 2022, 1:41 PM IST

بین الاقوامی شطرنج اولمپیاڈ 2022 کے لیے چنئی شہر خود کو تیار کر رہا ہے، جو 28 جولائی سے چنئی میں منعقد ہونے والا ہے۔ اس کی ایک تشہیری ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اے آر رحمان نظر آ رہے ہیں۔ ویلکم ٹو نمما اورو چنئی' کے عنوان سے وائرل ویڈیو میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو سفید کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں موسیقار کو ان کی بنائی گئی جِنگل بیٹس پر گاتے اور جھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ کُم ندی کے اوپر مشہور نیپئر پل پر چلتے ہیں۔ مدراس یونیورسٹی اور جزیرے کے میدان کو جوڑنے والے پل کو شطرنج کے تختے کی طرح موضوعاتی طور پر دکھایا گیا ہے۔ International Chess Olympiad

تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن بھی ویڈیو میں اے آر رحمان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ اس سے قبل روس کو 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کی میزبانی کرنی تھی لیکن یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے اسے بھارت منتقل کر دیا گیا ہے۔ سال 2013 میں ورلڈ چیمپیئن شپ میچ کے بعد بھارت میں شطرنج کے کھیل کا یہ سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ شطرنج اولمپیاڈ میں تقریباً 190 ممالک کی ٹیمیں دو ہفتوں تک مقابلہ کرتی ہیں۔ 2020 اور 2021 شطرنج اولمپیاڈس کا انعقاد کووڈ 19 وبا کی وجہ سے آن لائن کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کھلاڑی کی آن لائن درجہ بندی ہوئی۔ شطرنج اولمپیاڈ 1924 میں شروع ہوا ہوا۔ وہیں بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن نے 1927 میں پہلا باضابطہ اولمپیاڈ منعقد کیا جو لندن میں ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details