اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sindhu and Mary Kom آئی او اے کے ایتھلیٹس کمیشن میں سندھو اور میری کام سمیت 10 کا انتخاب - سندھو اور میری کام سمیت 10 کا انتخاب

پانچ بار کی عالمی چمپئن میری کوم، دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور دو بار کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی اچنتا شرت کمل سمیت دس کھلاڑیوں کو بلا مقابلہ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے ایتھلیٹس کمیشن کا رکن منتخب کیا۔Sindhu and Mary Kom

آئی او اے کے ایتھلیٹس کمیشن میں سندھو اور میری کام سمیت 10 کا انتخاب
آئی او اے کے ایتھلیٹس کمیشن میں سندھو اور میری کام سمیت 10 کا انتخاب

By

Published : Nov 14, 2022, 8:39 PM IST

نئی دہلی:بھارت کی مشہور خاتون باکسر میری کوم، سندھو اور شرت کمل کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو، 2012 کے اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی شوٹر گگن نارنگ، سرمائی اولمپیئن شیوا کیشوان، ہاکی کی سینئر کھلاڑی رانی رامپال، سائیکلسٹ بھوانی دیوی، کشتی مقابلے کی کھلاڑی بجرنگ لال اورسابق شاٹ پٹ ایتھلیٹ اوم پرکاش کرہانہ بھی کمیشن کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو ئےہیں۔Sindhu and Mary Kom Include Athletes Commission

آئی او اے کے ایتھلیٹس کمیشن میں سندھو اور میری کام سمیت 10 کا انتخاب

یہ بھی پڑھیں:Tokyo 2020 Paralympic: ہیمسٹرنگ انجری نے پیرالمپک میڈل سے محروم کردیا

نو منتخب اراکین میں سے پانچ خواتین سمیت سبھی دس رکن اولمپیئن ہیں جبکہ کیشون واحد سرمائی اولمپین ہیں۔ ایتھلیٹس کمیشن میں صرف 10 سیٹوں کے لیے اتنی ہی تعداد میں امیدواروں نے نامزدگی داخل کی تھی، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر امیش سنہا نے ان تمام کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔Sindhu and Mary Kom Include Athletes Commission

ABOUT THE AUTHOR

...view details