نئی دہلی: بھارت کے اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنت شرتھ کمل بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے کھلاڑیوں کے کمیشن کے لیے منتخب ہونے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ ایشیا، افریقہ، امریکہ، یورپ اور اوشیانا سے آٹھ کھلاڑی (چار مرد اور چار خواتین) سنہ 2022 سے 2026 کے لیے کمیشن کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ بھارت کے تجربہ کار ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل کو 187 ووٹ ملے، جب کہ صرف رومانیہ کی الزبیٹا سمارا (212) کو ان سے زیادہ ووٹ ملے۔ چین کی لیو شیوین خواتین کے کوٹے سے منتخب ہوئیں، لیکن انہیں صرف 153 ووٹ ملے۔ Sharath Kamal becomes first Indian to be elected in ITTF's Athletes' Commission
شرتھ کمل نے ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ' وہ اس محبت اور اعتماد کے لیے پورے ایشیا اور ہر ووٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ،وہ ITTF کو ان کا نام بھیجنے پر منتظمین کی کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں'۔