دوحہ: اسماعیلہ سار اور کپتان کالیڈو کولیبالی کے گول کی بدولت سینیگال نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایکواڈور کو 1۔2 سے شکست دے کر سپر 16 مرحلے میں داخل ہو گیا۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں اسماعیلہ نے 44ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 70ویں منٹ میں کالیڈو نے گول کر کے سینیگال کی فتح پر مہر ثبت کی۔ موئسس کوسیڈو نے 67 ویں منٹ میں ایکواڈور کا واحد گول کیا۔ ایکواڈور کو سپر 16 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی، جبکہ سینیگال کو جیت درکار تھی۔ ہاف ٹائم سے عین قبل اسماعیلہ کے گول نے سینیگال کو برتری دلادی اور خلیفہ اسٹیڈیم افریقی ملک کے شائقین کی خوشی سے بھر گیا۔ Senegal qualify to last 16 in FIFA
دوسرے ہاف میں سینیگال کے کپتان کالیڈو نے فری کک کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ سینیگال میچ کے اختتام تک مضبوط پوزیشن پر برقرار رہا اور دوسری بار ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ پاس کیا۔ سینیگال نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سپر 16 میں پیش قدمی کی، جبکہ نیدرلینڈز اپنے گروپ سے سات پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔