اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Horse Riding Competition in Saudi سعودی عرب میں گھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین کی شاندار پرفارمنس - سعودی عرب میں خواتین گھڑ سواری مقابلہ

سعودی عرب میں منعقدہ گھڑ سواری مقابلوں میں خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔ Princess Noura horse riding Competition

سعودی عرب میں گھڑسواری کے مقابلے میں خواتین کی شاندار پرفارمنس
سعودی عرب میں گھڑسواری کے مقابلے میں خواتین کی شاندار پرفارمنس

By

Published : Jan 11, 2023, 8:04 AM IST

ریاض:سعودی عرب میں ہونے والےگھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔ فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔ شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔ Saudi women performance in Horse Riding Competition

ABOUT THE AUTHOR

...view details