ریاض:سعودی عربین فٹ بال فیڈریشننے پیر کو لیٹر آف انٹینٹ جمع کرایا اور 2034 ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کے لیے فیفا کے ایک اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔ بولی کے خط پر سعودی عریبین فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسیحل نے دستخط کیے ہیں - یہ خط باضابطہ طور پر فیفا کی جانب سے مقرر کردہ بولی کے عمل کو شروع کرنے کے لیے مملکت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے سب سے پہلے گزشتہ بدھ کو فٹ بال ٹورنامنٹ کے 2034 ایڈیشن کے لیے بولی لگانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے-
SAFF نے کہا کہ 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کا سعودی عرب کا ارادہ ایک تاریخی پہل ہے اور یہ ملک کے تمام سطحوں پر فٹ بال کے نئے مواقع کو کھولنے اور دنیا کے کونے کونے میں اس کھیل کی ترقی کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ المسیحل نے کہا کہ بولی کا خط جمع کرانا ایک بہت ہی دلچسپ سفر کا دوسرا مرحلہ ہے ۔ سعودی عرب میں 2018 سے 50 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں فٹ بال، موٹر اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری، اسپورٹس اور گولف شامل ہیں۔