کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل کی پہلی سنچری اور سرفراز احمد کی نصف سنچری کی بدولت تیسرے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنائے جبکہ اسے مزید 42 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ Pakistan vs New Zealand test match
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے میچ کے تیسرے دن بیٹنگ کا آغاز کیا تو امام الحق اور سعود شکیل وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کے ابتدا میں سنبھل کر بیٹنگ کی اور اسکور کو 182 تک پہنچا دیا لیکن 83 کے اسکور پر بیٹنگ کرنے والے امام الحق اس موقع پر ایک غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔چار وکٹیں گرنے کے بعد سعود کا ساتھ دینے تجربہ کار سرفراز آئے اور دونوں نے ابتدائی طور محتاط بیٹنگ کی بالخصوص بائیں ہاتھ کے بلے باز نے زیادہ محتاط انداز اختیار کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ساتھ ساتھ اسکور میں اضافہ اور خسارہ بھی کم کرتے رہے۔Pakistan vs New Zealand test match
دونوں نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی بہترین بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کی۔دوسرے اینڈ سے سعود شکیل نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔دونوں نے مشکل وقت میں 150 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور پاکستان کو بہتر مقام تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر کیوی کپتان پارٹ ٹائم باؤلر ڈیرل مچل کو باؤلنگ پر لائے جن کی پہلی گیند پر بال بال بچنے کے باوجود ایک گیند بعد سرفراز اسٹمپ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔
جب میچ کے تیسرے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار تھے۔
کھانے کے وقفے پر کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے سعود شکیل 101 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔