اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sania Mirza Announced Retirement ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان - دبئی ٹینس چیمپئن شپ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ریٹائر ہونے جا رہی ہیں۔ دبئی ٹینس چیمپئن شپ 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے جس میں وہ آخری بار کھیلتی نظر آئیں گی۔ Sania Mirza Announced Retirement

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

By

Published : Jan 7, 2023, 11:01 AM IST

Updated : Jan 7, 2023, 11:49 AM IST

حیدرآباد: بھارت کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلین اوپن کھیلنے پہنچی ثانیہ نے کہا ہے کہ اس سال آسٹریلین اوپن اور دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد وہ ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی۔ یعنی آئندہ چند ماہ میں وہ آخری بار کورٹ پر نظر آئیں گی۔ 36 سالہ ثانیہ مرزا جنہوں نے 6 گرینڈ سلام ڈبلز کا خطاب جیتا ہے، نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کر دی اور کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والا ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔ موجودہ طور پر ان کا عالمی درجہ 24 ہے۔ Sania Mirza to retire at next month

کہنی کی چوٹ کی وجہ سے وہ گزشتہ سال یو ایس اوپن سے باہر ہو گئی تھیں۔ حالیہ دنوں میں فٹنس کے دیگر مسائل نے بھی انہیں پریشان کیا ہے۔ ثانیہ نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا، 'میں گزشتہ سال ڈبلیو ٹی اے فائنل کے بعد ہی ریٹائر ہونا چاہتی تھی۔ لیکن کہنی کی چوٹ کی وجہ سے یو ایس اوپن اور باقی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ میں دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔ ثانیہ مرزا جو تقریبا ایک دہائی سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، امارات سے ہی اپنے اس کھیل کو الوداع کریں گی جہاں انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دبئی میں ٹینس اکیڈیمی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹینس کو پھیلانے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں۔ Sania Mirza last match in Dubai Tennis Championships

یہ بھی پڑھیں: Sania Mirza to Retire After 2022: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی رٹائرمنٹ کا اشارہ دیا

ٹینس اسٹار ثانیہ نے کئی چیمپئن شپ جیت کر بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ ٹینس میں ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں ارجن ایوارڈ (2004)، پدم شری (2006)، راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ (2015) اور پدم بھوشن (2016) سے نوازا جا چکا ہے۔ ثانیہ مرزا نے ڈبلز میں آسٹریلین اوپن (2016) ومبلڈن (2015) اور یو ایس اوپن (2015) جیتا ہے۔ وہ مکسڈ ڈبلز میں تین گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن (2009)، فرنچ اوپن (2012) اور یو ایس اوپن (2014) ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔ واضح رہے ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی۔ 30 اکتوبر 2018 کو ثانیہ نے بیٹے کو جنم دیا۔ سال 2022 میں پاکستانی میڈیا میں ثانیہ اور شعیب کی طلاق کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

Last Updated : Jan 7, 2023, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details