بھارت کی اولمپک مہم کے حوالے سے بھارتی پہلوان سنگرام سنگھ نے کہا کہ اگر سال 2021 میں بھی اولمپک کھیل منعقد نہیں ہوا تو یہ ہمارے کھیل کے لیے کافی نقصاندہ ثابت ہوگا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ سنگرام سنگھ کی خصوصی بات چیت ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران سنگرام سنگھ نے کہا کہ سال 2021 میں اولمپک کو اگر ملتوی کردیا جاتا ہے تو ایسے میں بہترین بھارتی کھلاڑیوں کا وقت ضائع ہوجائے گا۔
سنگرام نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آئندہ برس 2021 میں اولمپکس کو منعقد کیا جائے، ورنہ یہ بھارت کے لیے بہت بڑا جھٹکا ہوگا کیونکہ بجرنگ، روی، ونیش، باکسنگ میں امیت، سمرنجیت جیسے کچھ بہترین کھلاڑیوں کو ہٹادیا جائے گا،ایسے میں یہ بھارت کے لیے نقصان کی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اولمپک ایسوسیشن نے کہا ہے کہ اگر سال 2021 میں اولمپک کو ملتوی کیا جاتا ہے تو ایسی صورتحال میں اسے منسوخ کرنا پڑے گا۔جس کے بعد آئندہ اولمپک کھیل سال 2024 میں پیرس میں منعقد کیا جائے گا۔بھارتی کھیل کے لحاظ سے 2021 میں منعقد ہونے والے اولمپک میں بھارت کے میڈل جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
اس کے علاوہ سنگرام سنگھ نے کہا کہ کورونا کانٹیکٹ اسپورٹ کے لیے بڑا نقصان بن کر سامنے آیا ہے۔
جب سنگرام سنگھ سے پوچھا گیا کہ ان کے کیرئیر میں کیسے اتار چڑھاؤ آیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب میں تین برس کا تھا تب میں گھٹیا جیسی مرض میں مبتلا ہوگیا۔میرا تعلق بہت غریب کنبے سے تھا۔گھروالوں نے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا۔تب انہوں نے کہا کہ یہ بیماری میرے موت کے ساتھ ہی ختم ہوگی اور مشکل سے میں 6 مہینے یا سال بھر کے لیے ہی زندہ رہوں گا۔ میں اس وقت اپنے ہاتھ سے گلاس بھی نہیں اٹھا پاتا تھا۔لیکن میری ماں نے ہمت نہیں ہاری۔وہ دن میں 15 بار میری مالش کرتی تھی۔اس کو آٹھ سال کا وقفہ لگا لیکن میں نے اس بیماری پر جیت حاصل کی۔
سنگرام نے کشتی کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے کہا کہ کشتی کی طرف میری توجہ اس وقت گئی جب مجھے معلوم ہوا کہ وہاں دودھ ملتاہے، کھانا ملتا ہے۔میرا بھائی پہلوان تھا تو میں اکھاڑے کے پاس جاتا تھا۔مجھے وہاں چیلنج دیا گیا کہ پہلوان بننا تو دور کی بات ہے اگر میں وہاں کسی پہلوان کے آگے تھوڑی دیر ٹک بھی گیا تو وہ میری زندگی کا سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔
سنگرام نے اولمپک کی ناکامی کے بارے میں کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں اولمپک میں کھیلوں، ملک کے میڈل لے کر آؤں لیکن وہ میں پورا نہیں کرسکا۔وجہ جو بھی ہو لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ میں نئی نسل کی مدد کردوں، وہ سب بھارت لیے میڈل جیتیں، ان کے ساتھ ساتھ میرا خواب بھی پورا ہوجائے گا۔
یہ انٹرویو کا پہلا حصہ ہے ، اس کا دوسرا حصہ کل ای ٹی وی بھارت پر دستیاب ہوگا۔