کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے گیند پر تھوک اور پسینے کا استعمال نہ کرنے پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ کمیٹی اور ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی اس بارے میں فیصلہ لے گی۔آئی سی سی اگرچہ گیند پر چمک لانے کے لئے مصنوعی مادہ کے استعمال پر غور کر رہی ہے لیکن اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
کوکا بورا نے جو موم تیار کیا ہے وہ اسپنج جیسا جیبی سائز کا ہوگا جسے گیند پر چمک لانے کے لئے گیند پر لگایا جا سکتا ہے۔کوکابورا کے منیجنگ ڈائریکٹر بریٹ ایلیٹ نے کہا کہ اس وقت کسی بھی خطرے سے بچنے کے لئے گیند پر چمک لانے کے لئے استعمال کئے جانے والے تھوک اور پسینے کے استعمال پر عارضی طور سے روک لگا دینی چاہئے تاکہ کرکٹ کو جلد سے جلد دوبارہ شروع کیا جا سکے کیونکہ ایسا کرنا محفوظ رہے گا۔