اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ساجن پرکاش نے تیراکی میں اولمپک کا ا ے کوالیفائنگ مارک حاصل کیا - اسپورٹس خبر

ہندستان کے ساجن پرکاش نے سیٹے کولی روم میں فینا سے تسلیم شدہ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں 200 میٹر بٹر فلائی مقابلہ میں کسی بھی ہندستانی کا اب تک سب سے تیز ایک منٹ 56:38 سیکنڈ کا وقت نکالا اور اولمپک کھیلوں ٹوکیو 2020 کے لیے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرلیا۔

By

Published : Jun 27, 2021, 10:53 PM IST


ساجن اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی تیراک بن گئے ہیں جبکہ کوالیفائرنگ مارک ایک منٹ 56:48سیکنڈ کا تھا۔اولمپک کے لئے کوالیفائنگ وقت کی حد 27جون تھی۔ ساجن کی کامیابی نے ہندستانی تیراکی میں نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی کھلاڑی کرون نائر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

ہندستانی تیراکی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مونال چوکسی نے کہاکہ ہندستانی تیراکی کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم ساجن کی روم کی کامیابی سے خوش ہیں کہ انہوں نے اے کوالیفائرنگ مارک حاصل کیا ہے۔ ساجن کی کامیابی سے آئندہ نسلوں کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے وبا سے پیداشدہ چیلنجوں کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details