بھارتی تیراک ساجن پرکاش تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے اولمپکس کوالیفیکیشن ٹائم کو پار کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے روم کی سیٹٹے کولی ٹرافی میں مردوں کے 200 میٹر بٹرفلائی زمرے میں ایک منٹ 56.38 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کی۔
ریو اولمپکس 2016 کھیل چکے ساجن ٹوکیو اولمپک 'اے' اسیٹنڈرڈ میں محض 0.1 سیکنڈ میں داخل ہو گئے۔ ٹوکیو اولمپکس اے اسٹینڈرڈ ایک منٹ 56.48 سیکنڈ ہے۔
کیرالہ کے تیراک ساجن پرکاش نے گذشتہ ہفتے بلغریڈ ٹرافی تیراکی کے مقابلہ میں ایک منٹ 56.96 سیکنڈ میں کامیاب ہوئے تھے۔
بھارتی تیراک ساجن پرکاش نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ میں نے اس کے لئے بہت محنت کی ہے۔ مجھے پورا اعتماد تھا۔