پونٹیویدرا:بھارت کے ساجن بھان والا نے انڈر-23 ورلڈ چمپئن شپ میں تاریخی گریکو- رومن کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ساجن نے منگل کے روز 77 کلوگرام کے زمرے کے سنسنی خیز مقابلے میں یوکرین کے دیمترو واسٹسکی کو شکست دے کر گریکو- رومن زمرے میں بھارت کا پہلا تمغہ جیتا۔ بھارتی پہلوان دوسرے راؤنڈ میں 4-10 سے پیچھے تھے۔ انہوں نے یہاں سے شاندار واپسی کی اور آخری 30 سیکنڈ میں چھ پوائنٹس حاصل کر کے اپنے حریف کو تکنیکی بنیادوں پر 10-10 سے شکست دی۔ Sajan Bhanwala beat Dmytro Vasetskyi
یہ بھی پڑھیں: Jamia Millia Islamia Won Gold Medal جامعہ کے طالب علم نے یوگنڈا پیرا بیڈمنٹن میں طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا