ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کھلاڑی سچن تندولکر نے آج وزیر اعظم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق کرکٹر سچن تیندولکر نے وزیر اعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مودی جی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس نقصان جیسا کوئی دوسرا نقصان نہیں ہے۔ ہیرا بین مودی جی کے انتقال پر میری تعزیت وزیراعظم مودی کے ساتھ ہے۔ Sachin Tendulkar on Heeraben Death
وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔ Pm Modi mother Heeraben Modi passes away at age of 100