دوحہ:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔ یعنی اب 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ یہ خبر کلب اور رونالڈو کے درمیان باہمی معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ Cristiano Ronaldo Leaves Manchester United
کلب نے ایک بیان میں کہاکہ 'کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ رہے ہیں۔ یہ فیصلہ باہمی رضامندی کے بعد کیا گیا ہے۔ کلب ٹیم کے ساتھ دو سیزن کھیلنے اور بہترین تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے 346 میچوں میں 145 گول کیے تھے۔ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ مانچسٹر یونائیٹڈ میں ہر کوئی ایرک ٹین ہاگ کی رہنمائی میں ٹیم کی ترقی جاری رکھنے اور میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر مرکوز ہے۔'