اردو

urdu

ETV Bharat / sports

US Open Doubles Final روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست خردہ - روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی چھٹی سیڈ جوڑی

ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن جمعہ کو نیویارک میں فائنل میں امریکہ کے راجیو رام اور برطانیہ کے جو سیلسبری کے خلاف شکست کھاکر یو ایس اوپن 2023 کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے سے محروم ہو گئے۔

روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست خردہ
روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست خردہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 7:28 PM IST

نیویارک:آرتھر ایش اسٹیڈیم کے ہارڈ کورٹس پر مقابلہ کرتے ہوئے روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی چھٹی سیڈ جوڑی راجیو رام اور جو سیلسبری کی تیسری سیڈ جوڑی سے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-2، 3-6، 4-6 سے شکست کھاگئی۔ اس جیت کے ساتھ راجیو رام اور جو سیلسبری 90 سے زیادہ برسوں کے بعد تین بار یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی مردوں کی ڈبلز جوڑی بن گئی ۔

بوپنا اور ایبڈن نے راجیو رام کی سروس کو بریک کرتے ہوئے شاندار شروعات کی۔ ایبڈن کی درست سروس اور بوپنا کے طاقتور بیک ہینڈ نے ہند-آسٹریلیائی جوڑی کو پہلے سیٹ میں برقرار رکھنے میں مدد کی۔ انہوں نے ساتویں گیم میں جو سیلسبری کی سروس توڑی اور 1-0 کی برتری حاصل کی۔

رام اور سیلسبری نے دوسرے سیٹ میں اچھی واپسی کی اور بوپنا-ایبڈن کی جوڑی دباؤ میں آگئی۔ چھٹے گیم میں فورہیڈ سے کچھ غلطیاں کرنے کے بعد ان کی سروس بریک ہو گئی۔ راجیو رام نے شاندار شاٹ لگاکر سیٹ جیت لیا اور میچ کو فیصلہ کن مقابلے میں پہنچا دیا۔ بوپنا اور ایبڈن تیسرے سیٹ کے پہلے گیم میں 0-40 سے پچھڑ گئے۔ تاہم، بوپنا کے شاندار فور ہینڈ شاٹ کی مدد سے ہند-آسٹریلیا کی جوڑی میچ میں اپنی جدوجہد جاری رکھنے میں کامیاب رہی۔

2-2 سے برابری کے بعد، رام اور سیلسبری کو تین بریک پوائنٹس بچانے تھے اور اگلے گیم میں انہوں نے بوپنا کی سروس کو بریک کرکے 3-2 کی برتری حاصل کی۔ بوپنا اور ایبڈن نے بھی ساتویں گیم میں ابتدائی پوائنٹس گنوا دئے۔ انہوں نے اسکور 15-15 سے برابر کرلیا۔ بوپنا نے چار نیٹ پوائنٹس بنا کر گیم جیت لیا اور ٹائٹل کی دوڑ میں رہے۔ تاہم، راجیو رام اور جو سیلسبری مسلسل تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے لیے مضبوطی سے آگے بڑھتے رہے۔

یہ روہن بوپنا کا دوسرا گرینڈ سلیم مردوں کا ڈبلز فائنل تھا۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی 13 سال قبل پاکستان کے اعصام الحق قریشی کے ساتھ یو ایس اوپن مینز ڈبلز فائنل میں پہنچے تھے لیکن یہ جوڑی امریکی لیجنڈز برائن برادرز سے ہار گئی۔

قابل ذکر ہے کہ 2017 کے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز چیمپئن بوپنا نے ابھی تک مردوں کا ڈبلز گرینڈ سلیم نہیں جیتا ہے۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں ثانیہ مرزا کے ساتھ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:US Open Final 2023 یو ایس اوپن: سبالینکا اور گاف کے درمیان فائنل میچ

اس سے قبل جمعرات کو 43 سال اور چھ ماہ کی عمر میں روہن بوپنا اوپن ایرا میں کسی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والے سب سے معمر کھلاڑی بنے۔ انہوں نے کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا، جس کی عمر 43 سال اور 4 ماہ تھی جب انہوں نے 2016 کے آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلا تھا۔

بوپنا اور ایبڈن فائنل کے راستے میں پانچ میچوں میں صرف ایک سیٹ گنوایا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے پانچ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نکولس ماہوت اور فرانس کے پیئر ہیوگس ہربرٹ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ اس سال کے شروع میں روہن بوپنا انڈین ویلز ٹورنامنٹ میں ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتنے والے سب سے معمر ٹینس کھلاڑی بنے تھے۔ بوپنا اور ایبڈن نے فروری میں قطر اوپن بھی جیتا تھا اور جولائی میں ومبلیڈن کے سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details