Ramita Won Bronze Medal رمیتا نے خواتین کے دس میٹر نشانے بازی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا - ایشین گیمز میں آج کا میڈل ٹیبل
رمیتا بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ رمیتا اور میہولی گھوش نے بالترتیب 631.9 اور 630.8 کے مجموعی اسکور کے ساتھ انفرادی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
Etv Bharatرمیتا نے خواتین کے 10 میٹر نشانے بازی مقابلے میں جیتا کانسی کا تمغہ
ہانگژو: ہندوستانی نشانے باز رمیتا جندل نے چین کے ہانگژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں اتوار کو خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ رمیتا نے 230.1 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا، جب کہ ہم وطن میہولی گھوش 208.3 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔
چینی شوٹر یوٹنگ ہوانگ نے ایشین گیمز میں 252.7 کے ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ رمیتا نے سخت مقابلے اور بے حد دباؤ پر قابو پاتے ہوئے 631.9 پوائنٹس اسکور کرکے کوالیفائر میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی انہیں آٹھ شوٹر کے فائنل میں لے گئی، جہاں انہوں نے بالآخر کانسے کا تمغہ جیتا۔
رمیتا بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ رمیتا اور میہولی گھوش نے بالترتیب 631.9 اور 630.8 کے مجموعی اسکور کے ساتھ انفرادی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس دوران ہندوستانی شوٹر انیش نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں چھٹے نمبر پر رہنے کے بعد مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے فائنل میں جگہ بنائی۔ انیش نے آدرش سنگھ اور وجے ویر سدھو کے ساتھ مل کر مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم کے پہلے مرحلے میں ہندوستان کی تیسری پوزیشن کو یقینی بنادیا ہے۔
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے جیتے پانچ تمغے
ہندوستانی کھلاڑیوں نے آج شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ہانگژو میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تین چاندی اور دو کانسے کے تمغے جیتے۔ آج منعقدہ روئنگ ایونٹ میں اولمپین ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ کی ہندوستانی مردوں کی لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز ٹیم اور مردوں کی کاکس 8 ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ بابو لال یادو اور لیکھ رام کی ہندوستانی مردوں کی کاکس لیس جوڑی نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا، جس سے ایشین گیمز میں روئنگ میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی۔
فویانگ واٹر اسپورٹس سنٹر میں مقابلہ کرتے ہوئے، ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ نے 6:28.18 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور وہ سونے کا تمغہ جیتنے والے چین سے 5.02 سیکنڈ پیچھے رہے جبکہ ازبکستان کو 6:33.42 کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ ملا۔ اس سے قبل، ہندوستانی جوڑی نے 6:55.78 کے ٹائمنگ کے ساتھ پول پوزیشن حاصل کرکے تمغے کی ریس میں جگہ بنائی۔
انہوں نے ریپیچیج میں داخل ہونے کے لیے ہیٹ 1 میں دوسرے مقام کے لیے کا وقت نکالا تھا۔ریپیچیج 1 میں 6:55.78 کے وقت کے ساتھ بابو لال یادو اور لیکھ رام کی ہندوستانی مردوں کی جوڑی نے 6:50.41 کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ ازبکستان نے 6:48.11 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ چین نے 6:44.20 کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
نکہت زرین کا پہلا مقابلہ آج وہیں بھارت کی مشہور مکے باز کھلاڑی نکہت زرین ایشین گیم میں آج اپنا پہلا مقابلہ کھیلیں گی۔ ان کا پہلا میچ بہت چیلنجنگ ہونے والا ہے کیونکہ مہم کا آغاز ویتنام کے باکسر نگوین تھی ٹام سے ہوگا۔ تاہم، نکہت اس سے پہلے بھی نگوین کو شکست دے چکی ہیں۔
ایشین گیمز میں آج کا میڈل ٹیبل: چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں اتوار کو ہونے والے مقابلوں کا میڈل ٹیبل اس طرح ہے: