بنگلورو: ہندوستان کے دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل پوری فٹنس کی کمی کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کوچ راہل دراوڑ کے حوالے سے منگل کو ٹویٹ کیاکہ"کے ایل راہل واقعی اچھی پیش رفت کر رہے ہیں لیکن وہ ایشیا کپ 2023 کے پاکستان اور نیپال کے خلاف ہندوستان کے پہلے دو میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔" یہ دونوں میچ پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ران کی سرجری کے بعد راہل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل مکمل کرنے کے بعد 17 رکنی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا تھا کہ راہل ایک اور معمولی چوٹ کا شکار ہیں۔‘‘