پیرس: فرنچ اوپن French Open Title کے فائنل میں رافیل نڈال نے ناروے کے کیسپر رڈ کو اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 6-3، 6-3، 6-0 سے شکست دے کر 14 واں فرنچ اوپن کا خطاب جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے گرینڈ سلیم کی تعداد 22 پہنچا دی۔rafael nadal win french open for the 14th time
نڈال نے 2005، 2006، 2007، 2008، 2010، 2011، 2012، 2013، 2014، 2017، 2018، 2019، 2020، 2022 میں کل 14 بار فرنچ اوپن، 2009 اور2022 میں آسٹریلین اوپن، 2008 اور2010 میں ومبلڈن اور 2010، 2013، 2017، 2019 میں یوایس اوپن کے خطاب جیتے۔ وہ فرنچ اوپن کے فائنل میں جب بھی پہنچے، انہوں نے خطاب جیت کر ہی دم لیا۔ وہ آج تک کبھی فائنل میں نہیں ہارے۔ فلپ چیٹریئر کورٹ پر پانچویں سیڈ نڈال نے پہلے دو سیٹ آسانی سے 6-3، 6-3 سے جیتے اورتیسرے سیٹ میں انہوں نے آٹھویں سیڈ رڈ کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع دئے بغیر اسے 6-0 سے نمٹا دیا۔
ٹینس میں نڈال سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل صرف مارگریٹ کورٹ (24)، سرینا ولیمز (23) اور اسٹیفی گروف (22) کے پاس ہیں۔ رافیل نڈال نے 30 بڑے فائنل میں اپنی 22 ویں جیت درج کی۔ فیڈرر اور جوکووچ برابر 31 بارگرینڈ سلیم فائنل میں کھیلتے ہوئے 20-20 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ 2022 نڈال کے لیے سنہری سال رہا ہے۔ اس سال جنوری میں انہوں نے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔