اردو

urdu

ETV Bharat / sports

AFC Asian Cup: افغانستان اور کمبوڈیا کا میچ ڈرا - افغانستان اور کمبوڈیا کے درمیان اہم میچ

اے ایف سی کپ 2023 کوالیفائنگ راؤنڈ AFC Asian Cup qualifiers کے ایک اہم میچ افغانستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوا۔ کھیل کے اختتام تک افغانستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان مزید گول کرنے کی جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 2-2 گول سے ڈرا ہو گیا۔ Afghanistan vs Cambodia Match Draw

AFC Asian Cup
افغانستان اور کمبوڈیا کا میچ 2-2 سے ڈرا

By

Published : Jun 14, 2022, 10:31 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اے ایف سی کپ 2023 کولیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ اے ایف سی کپ 2023 کولیفائنگ راؤنڈ کے گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں افغانستان اور کمبوڈیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ افغانستان کی ٹیم نے شاندار انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کمبوڈیا پر گرفت مضبوط بنانے میں کامیاب رہی۔AFC Asian Cup

کھیل کے 16 ویں منٹ پر فیضل شائستہ نے گول کرکے افغانستان کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے 37 ویں منٹ پر مصطفیٰ جذائی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 سے آگے کر دیا۔ مگر دو منٹ بعد ہی کھیل کے 37 ویں منٹ پر براہ تھیبا نے گول کرکے کمبوڈیا کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر افغانستان کو 1-2 گول کی سبقت حاصل رہی۔Afghanistan vs Cambodia Match Draw

افغانستان اور کمبوڈیا کا میچ 2-2 سے ڈرا
دوسرے ہاف میں بھی افغانستان اور کمبوڈیا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے دیکھنے کو ملے۔ کھیل کے 59 منٹ پر کیو سوپنگ نے گول کرکے کمبوڈیا کو 2-2 گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔ اسکور برابر ہونے کے بعد میچ مزید دلچسپ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ICC ODI Rankings: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے آگے نکلا پاکستان

کھیل کے اختتام تک افغانستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان مزید گول کرنے کی جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 2-2 گول سے ڈرا ہو گیا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی افغانستان اور کمبوڈیا کی ٹیمیں اے ایف سی کپ 2023 کولیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہو گئیں ہیں۔ اس گروپ ہانگ کانگ اور بھارت 6-6 پوائنٹ کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر جبکہ کمبوڈیا تیسرے اور افغانستان چوتھے مقام پر ہے۔Afghanistan vs Cambodia Match Draw

ABOUT THE AUTHOR

...view details