اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Qatar Govt on Bribery Allegations قطر نے رشوت کے دعوے مسترد کر دئیے

قطر نے یورپی پارلیمنٹ کے بعض اقتصادی اور سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے پارلیمنٹ کی بعض مقتدر شخصیات کو رشوت دینے کے دعووں کی تردید کی ہے۔Qatar Govt on Bribery Allegations

قطر نے رشوت کے دعوے مسترد کر دئیے
قطر نے رشوت کے دعوے مسترد کر دئیے

By

Published : Dec 12, 2022, 8:58 PM IST

دوحہ:قطر حکومت کے بارے میں بعض دعووں سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔ قطر کی سفارتی کاروائیاں بین الاقوامی قانون اور بین الحکومتی تعلقات کے اصولوں سے ہم آہنگ ہیںQatar Reject Bribery Allegations Again Regarding World Cup 2022

قطر یورپی یونین مشن نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے رشوت کے دعووں سے متعلق ٹویٹر سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ذرائع ابلاغ میں بعض افراد پر لگائے گئے الزامات کو قطر سے جوڑنے کی کوششوں کی قطعی تردید کی گئی ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ قطر حکومت کے بارے میں بعض دعووں سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔ قطر، بین الاقوامی قانون اور بین الحکومتی تعلقات کے اصول و ضوابط سے بالکل ہم آہنگ اور اداراتی شکل میں ، سفارتی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ بیلجئیم فیڈرل اٹارنی دفتر نے 9 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں شبہ ہے کہ چند ماہ سے ایک خلیجی ملک یورپی پارلیمنٹ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے پارلیمنٹ کی بعض مقتدر شخصیات کو نقد کرنسی اور مہنگے تحائف کی پیش کش کر رہا ہے۔بیان میں ، تلاشیوں کے دوران 6 لاکھ یورو نقد کرنسی ، کمپیوٹر سامان اور سیل ٹیلی فون تحویل میں لئے جانے کا ،دعوی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Morocco Historical Performance ہر فٹبال مداح کے ذہن میں ’مراکش‘ نقش ہوگیا

دوسری طرف ذرائع ابلاغ میں دعوی کیا گیا تھا کہ یورپی پورلیمنٹ کی سابق نائب سربراہ ایوا کیلی اور بعض دیگر اراکین پارلیمان نے پارلیمنٹ کے اقتصادی و سیاسی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے قطر سے رشوت لی ہے۔سرکاری بیانات میں کہا گیا تھا کہ کیلی اور دیگر پارلیمانی اراکین کو 'کرپشن تفتیش کے دائرہ کار میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔Qatar Reject Bribery Allegations Again Regarding World Cup 2022

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details