اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Thailand Open 2022: بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں شکست - پی وی سندھو کی خبر

بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو تھائی لینڈ اوپن 2022 کے سیمی فائنل میں اولمپک چیمپیئن چن یوفئی کے ہاتھوں 17-21 ، 16-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ Thailand Open 2022

PV Sindhu
بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں شکست

By

Published : May 21, 2022, 5:38 PM IST

بنکاک: بھارت کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو ہفتہ کو سیمی فائنل میں اولمپک چیمپیئن چن یوفئی کے ہاتھوں شکست کے بعد تھائی لینڈ اوپن 2022 سے باہر ہوگئیں۔ دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو کو 43 منٹ میں تیسری سیڈ چن یوفی سے 17-21 16-21 سے شکست ہوئی۔ Thailand Open 2022

سندھو کا اس میچ سے پہلے چن کے خلاف جیت کا ریکارڈ اچھا تھا۔ سندھو چن کو 6 مرتبہ شکست دے چکی ہیں جب کہ اسے 4 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اس مرتبہ اتنی مضبوط کارکردگی نہیں دکھا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی چن نے جارحانہ بیڈمنٹن کھیل کر جیت حاصل کی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ نوجوان کو آخری مرتبہ 2019 کے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنل میں چن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

سید مودی انٹرنیشنل اور سوئس اوپن میں اس سیزن میں دو سپر 300 ٹائٹل جیتنے والی سندھو اب 12-7 جون تک جکارتہ میں منعقد ہونے والے انڈونیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی وی سندھو سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

ABOUT THE AUTHOR

...view details