اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سندھو، پرنائے بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی کریں گے قیادت

Badminton Asia Team Championship اولمپک میں دو بار تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اور دنیا کے آٹھویں نمبر کے بیڈمنٹن کھلاڑی ایچ ایس پرنائے 13 سے 19 فروری تک ملائیشیا کے شاہ عالم میں ہونے والی بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چیمپئن شپ 2024 میں ایک مضبوط ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سندھو، پرنائے بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی کریں گے قیادت
سندھو، پرنائے بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی کریں گے قیادت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 8:10 PM IST

نئی دہلی:پی وی سندھو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے چار ماہ تک کورٹ سے باہر رہنے کے بعد اس چمپئن شپ میں بیڈمنٹن ٹیم میں واپس آئی ہیں۔ 16 سالہ انمول کھرب، سینئر ویمنز سنگلز نیشنل چیمپئن، بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ میڈلسٹ تنوی شرما اور اشمیتا چلیہا کے ساتھ خواتین کے سنگلز زمرے میں دیگر ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔

ترشا جولی-گایتری گوپی چند خواتین کے ڈبلز زمرے میں مقابلہ کریں گی۔ باقی دو جوڑیوں میں گوہاٹی ماسٹرز 2023 کی چیمپئن اشونی پونپا-تنیشا کرسٹو کے ساتھ دفاعی سینئر قومی چیمپئن پریا دیوی کونجینگ بام-شروتی مشرا شامل ہیں۔

ایچ ایس پرنائے مردوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ لکشیا سین، سابق عالمی نمبر 1 کدامبی سری کانت اور حال ہی میں سینئر قومی چیمپئن چراغ سین ٹیم میں دیگر مردوں کے سنگلز کھلاڑی ہیں۔ ساتوک سائراج رنکی ریڈی-چراغ شیٹی مردوں کے ڈبلز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سابق عالمی نمبر 1 جوڑی کو سینئر قومی چیمپئن جوڑی سورج گولا-پرتھوی رائے اور دھرو کپیلا-ایم آر ارجن کا ساتھ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی کو ارجن ایوارڈ جبکہ بیڈمنٹن جوڑی کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چیمپئن شپ کے لیے مردوں کی ٹیم: ایچ ایس پرنائے، لکشیا سین، کدامبی سری کانت، چراغ سین، ساتوک سائراج رینکی ریڈی، چراغ شیٹی، دھرو کپیلا، ایم آر ارجن، سورج گولا اور پرتھوی رائے۔خواتین کی ٹیم: پی وی سندھو، انمول کھرب، تنوی شرما، اشمیتا چلیہا، ترشا جولی، گایتری گوپی چند، اشونی پونپا، تنیشا کرسٹو، پریا دیوی کونجینگ بام اور شروتی مشرا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details