اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Purnima Finished Sixth Position: پورنیما نے ویٹ لفٹنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی

بھارتی ویٹ لفٹر پورنیما پانڈے بدھ کو برمنگھم میں کھیلے جارہے کامن ویلتھ گیمز CWG 2022 میں خواتین کے +87 کلوگرام مقابلے میں مایوس کن مظاہرہ کیا اور چھٹے نمبر پر رہیں۔ پانڈے نے یہاں NEC میں 228kg (103kg + 125kg) کے مجموعی طور پر صرف دو لفٹوں تک محدود رہیں۔ Weightlifting: Purnima Finished sixth

Purnima Finished Sixth Position
Purnima Finished Sixth Position

By

Published : Aug 4, 2022, 10:00 AM IST

برمنگھم:ہندوستانی خواتین کی ویٹ لفٹر پورنیما پانڈےPurnima Pandey دولت مشترکہ کھیل 2022 کے 87+ کلوگرام کے فائنل میں چھٹے نمبر پر رہیں، جب کہ انگلینڈ کی ایملی کیمبل نے کھیل ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ CWG 2022۔پورنیما نے اسنیچ میں 103کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 125کلو گرام کی کامیاب کوششوں کے ساتھ کل 228کلو گرام کی لفٹ درج کی۔ اس کی چھ کوششوں میں سے صرف دو ہی کامیاب ہوسکیں جس کی وجہ سے وہ چھٹے نمبر تک محدود ہوگئیں۔ Purnima Finished Sixth Position in Weightlifting

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب کیمبل نے اسنیچ میں 124 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 162 کلوگرام کی بہترین کوششوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس نے کل لفٹ (286 کلوگرام) کے لیے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ سموآ کے فگاگا اسٹورز نے مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ آسٹریلیا کی کریزما ٹیرنٹ نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ Commonwealth Games 2022

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details