اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Punjab Sports Department اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کے داخلے کے لئے 22 مئی سے ٹرائل - کھلاڑیوں کے داخلے کے لے 22 مئی سے ٹرائل

محکمہ کھیل پنجاب نے سیشن 2023-24 کے دوران ریاستی اسپورٹس ونگ (ریزیڈنشل)، اسپورٹس ونگ اسکول (ریزیڈنشل/ڈے اسکالر) اور اسٹیٹ اسکول آف اسپورٹس، جالندھر میں کھلاڑیوں/خواتین کھلاڑیوں کے داخلہ کے لیے 22 سے 25 مئی تک سلیکشن ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  کھلاڑیوں کے داخلے کے لئے 22 مئی سے ٹرائل
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کے داخلے کے لئے 22 مئی سے ٹرائل

By

Published : May 19, 2023, 7:44 PM IST

جالندھر:محکمہ کھیل کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ اسپورٹس ونگ (ریزیڈنشل) کے تحت جالندھر کے اسٹیٹ اسکول آف اسپورٹس میں ایتھلیٹکس، ریسلنگ، جمناسٹک، باکسنگ، تیراکی، فٹ بال اور والی بال (عمرگروپ 17 اور 19 سال کے لڑکے) کے لئے ٹرائل اسٹیٹ اسکول آف اسپورٹس جالندھر میں 22 اور 23 مئی کو اور لاجونتی آؤٹ ڈور اسٹیڈیم، ہوشیار پور میں باسکٹ بال، کبڈی، والی بال، باکسنگ، جوڈو، ایتھلیٹکس اور تیراکی (عمر گروپ 14 اور 17 لڑکیاں) کے ٹرائلز لاجونتی اسٹیڈیم، ہوشیارپور میں 24اور 25 مئی کو ٹرائل ہوں گے۔

کھلاڑیوں کو انڈر 14 کے لیے 1-1-2010 کو یا اس کے بعد، انڈر 17 کے لیے 1-1-2007 کو یا اس کے بعد اور انڈر 19 کے لیے 1-1-2005 کو یا اس کے بعد پیدا ہوا ہونا چاہیے۔ اسپورٹس اسکول جالندھر کے لیے، کھلاڑی کو ضلعی سطح/ ریاستی سطح کے مقابلوں میں کوئی ایک پوزیشن حاصل کی ہو یا قومی سطح پر حصہ لیا ہونا چاہیے۔ مختلف اضلاع میں قائم کیے جانے والے اسپورٹس ونگز کے لئے کھلاڑی کو چاہیے کہ وہ ضلعی سطح کے مقابلے میں پہلی تین پوزیشنوں میں سے کوئی ایک حاصل کی ہو یا اسکی طرف سے ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Australia vs India Hockey Match بھارت نے آسٹریلیا دورے کا آغاز شکست کے ساتھ کیا

اس کے علاوہ ٹرائل کی بنیاد پر نئے کھلاڑیوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ تمام اضلاع کے کھلاڑی اسٹیٹ اسپورٹس اسکول جالندھر کے ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اضلاع میں قائم کیے جانے والے اسپورٹس ونگز کے ٹرائلز میں کھلاڑی اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والے ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details