جدہ: لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے لیے بڑی خبر ہے۔ فٹ بال کے یہ دونوں دیو لیجنڈ ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ دراصل لیونل میسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کی جانب سے کھیلتا ہے اور یہ کلب اس ہفتے سعودی عرب کے دورے پر ہے جہاں PSG اور ریاض All Stars XI کے خلاف میچز ہونے ہیں۔ اس میچ میں رونالڈو ریاض کی جانب سے میسی کے خلاف کھیلتے نظر آئیں گے۔
ریاض ST۔11 اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان میچ جمعرات 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دھماکہ خیز میچ سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ریاض All Stars XI اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان ہونے والا میچ بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم میسی اور رونالڈو کے درمیان یہ معرکہ پی ایس جی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔