اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pro Kabaddi League 2022: یوپی یودھا ٹیم پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے اترے گی - دبنگ دہلی بمقابلہ بنگلور بلز

پرو کبڈی لیگ سیزن 8 کے پہلے سیمی فائنل میں آج یو پی یودھا اور پٹنہ پائریٹس کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا۔ UP Yoddha vs Patna Pirates

یوپی یودھا پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے اترے گی
یوپی یودھا پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے اترے گی

By

Published : Feb 23, 2022, 8:20 AM IST

پرو کبڈی لیگ سیزن 8 کے سیمی فائنل میں آج (23 فروری) پٹنہ پائریٹس اور یوپی یودھا کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی دوسرے سیمی فائنل میں دبنگ دہلی اور بنگلور بلز کا آمنا سامنا ہوگا۔ Dabangg Delhi vs Bangalore Bulls

ان دونوں میچوں کے فاتح جمعہ (25 فروری) کو فائنل مقابلہ کھیلیں گے۔ Semi-final match of Pro Kabaddi League

پی کے ایل میں یوپی یودھا پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اس میچ میں اترے گی۔ یودھا سیزن کے پہلے ایلیمنیٹر میں پنیری پلٹن کے خلاف 31۔42 کی جیت حاصل کی تھی۔ UP Yoddha vs Patna Pirates in Pro Kabaddi League

یوپی یودھا کی مشہور ڈیفنس دیوار جس میں کپتان نتیش کمار، شبھم، سُمت اور آشو شامل ہیں، انہوں نے بھی گزشتہ کچھ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم کے سیمی فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ Famous defender of UP Yoddha

بدھ کے روز یوپی یودھا اور پٹنہ پائریٹس کے درمیان پہلا سیمی فائنل شام 7:30 بجے سے اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی ہاٹ اسٹار پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Pro Kabaddi League: یوپی یودھا کو شکست دے کر دہلی ٹاپ پر

یوپی یودھا کے سپر اسٹار پردیپ نروال نے سیزن کے دوران اپنے آخری 6 میچوں میں 5 'سپر 10' حاصل کرتے ہوئے اپنی فارم سے متاثر کیا ہے۔ نروال نے اپنے مخالفین کے لیے بہت سے سخت چیلنجز پیدا کیے ہیں اور انہیں سریندر گل کا بھرپور ساتھ ملا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details