اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Paralympics: پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتا - پرمود بھگت

پیرالمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار بیڈمنٹن کو شامل کیا گیا۔ بھارت کو اس کھیل سے بہت سے تمغوں کی توقع تھی جو پوری ہوئی۔

Tokyo Paralympics: پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتا
Tokyo Paralympics: پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتا

By

Published : Sep 4, 2021, 7:40 PM IST

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں بیڈمنٹن میں پرمود بھگت نے بھارت کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ پرمود بھگت نے مینز سنگلز SL3 کیٹیگری کے فائنل میں برطانیہ کے ڈینیل بریتھل کو شکست دی۔

پرمود بھگت نے 45 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ڈینیل کو 14-21، 17-21 سے شکست دی۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی پرمود بھگت فائنل میں پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے تھے۔

پرمود کمار کا مقابلہ برطانیہ کے ڈینیل بریتھیل سے ہوا۔ پہلے گیم میں دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے گیم میں ڈینیل نے شروع میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن پرمود نے اچھی واپسی کرتے ہوئے پہلا گیم 21-14 سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympics: شوٹر ناروال نے طلائی، اڈانا نے چاندی کا تمغہ جیتا

یہ کھیل 21 منٹ تک جاری رہا۔ اگلے گیم میں پرمود ڈینیل بریتھیل سے 12-4 سے پیچھے چل رہے لیکن انہوں نے زبردست واپسی کی اور دوسرا گیم 17-21 سے جیت لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details