وزیر اعظم نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور چاندی کا تمغہ جیتنے پر خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ میں پہلا تمغہ ہمیشہ خاص رہے گا۔ مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں طلائی تمغہ جیتنے پر شرتھ کمل اور سریجا اکولا کی ستائش کی اور کہا کہ "انہوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا"۔ PM Modi on Womens Cricket Team
بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر کدامبی سری کانت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں بھارتی بیڈمنٹن کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔ "یہ ان کا چوتھا کامن ویلتھ گیمز تمغہ ہے، وہ ایسے ہی ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس کو متاثر کرتے رہے۔'