اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Babar Azam on Sarfaraz سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی، بابر اعظم - کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں

کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔

کپتان بابراعظم
کپتان بابراعظم

By

Published : Jul 18, 2023, 8:28 PM IST

گالے : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان سے بہت سیکھا ہے اور ڈانٹ بھی کھائیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے بازو کیپر سرفراز احمد کے 3000 رنز اور آغا سلمان کے 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ڈریسنگ روم میں دونوں کو اعزازی ’بلا‘ دیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں رنز کے ہندسے درج تھے۔

عبداللہ شفیق کی 1000 رزن کی کامیابی پر انہیں سرفراز احمد نے اعزازی بلا دیا جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اعزازی بلا بیٹر امام الحق نے پیش کیا۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کی تعریف میں کہا کہ جس طرح سرفراز نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹی ویشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین کی ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل ہونے پر شاہد آفریدی کی نیک خواہشات کا اظہار

کپتان نے کہا کہ سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے، آخری سیریز میں بھی سرفراز کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا، ان سے بہت کچھ سیکھا، ڈانٹ بھی کھائی لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے پرفارمنس چاہتے تھے تاکہ ہم پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details