پی جی اےنے بیان جاری کرکے کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس چیمپئن شپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکہ پی جی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیتھ واگ نے کہا کہ عوامی صحت انتظامیہ کے مشورہ کے مطابق سان فرانسسکو میں کورونا کے اثر کی وجہ سے اس چیمپئن شپ کو ملتوی کرنا سب سے صحیح فیصلہ ہوگا۔
کورونا ووائرس کی وجہ سے پی جی اے چیمپئن شپ ملتوی ہم کمشنر جے موناهن اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ پی جی اےٹور کو مستقبل میں کرانے کے سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں جلد ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔
اس چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور منتظمین کو توقع ہے کہ وہ چند ماہ بعد سان فرانسسکو کو اس کا انعقاد کروا سکتے ہے۔