اسلام آباد: پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے منگل کو اے آئی ایف ایف کو "غیر ضروری تیسرے فریق کی مداخلت" کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کر دیا، جس کے بعد بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھی محروم ہو گیا۔ فیفا نے گزشتہ برس اسی وجہ سے پی ایف ایف کو معطل کیا تھا، لیکن جون 2022 میں اس نے معطلی کو منسوخ کر دیا تھا۔ PFF shows solidarity with All India Football Federation
جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں پی ایف ایف نے کہاکہ ’’فٹ بال فیڈریشن آف انڈیا اور تمام بھارتی شائقین سے ہمدردی، ہماری ٹیم کو کھیلتے ہوئے نہ دیکھنا افسوسناک ہے۔ بھارتی فٹ بال ہمیشہ سے نڈر اور مضبوط رہا ہے۔ امید ہے کہ بھارتی فٹ بال جلد ہی اس معطلی سے نکل آئے گا اور ہم آنے والے برسوں میں دلچسپ میچ دیکھیں گے۔ پی ایف ایف نے ایک بیان میں کہاکہ "محبت اور دوستی کے ساتھ، ہم آپ کے مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔"