لیمرک (آئرلینڈ): نوجوان تیر انداز پارتھ سالونکھے کوریا کے سونگ ان جون کے سخت چیلنج کو پار کرتے ہوئے ورلڈ آرچری چیمپیئن شپ میں ریکرو انڈر 21 مردوں کے سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ پارتھ نے اتوار کو کھیلے گئے ریکرو فائنل میں جون کو 7-1 سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن کا تمغہ حاصل کیا۔ اس سے قبل انہوں نے دو بائی ملنے کے بعد جمہوریہ چیک کے رچرڈ کریزکی (7-1) اور ترکی کے مصطفیٰ اوزڈیمیر (6-5)، چینی تائپے کے یانگ کائی ہان (6-4) اور جرمنی کے ماتھیاس کریمر (6-4) کو شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Wimbledon 2023 ومبلڈن میں پیگولا، اینڈریوا کوارٹر فائنل میں داخل