اردو

urdu

By

Published : Aug 12, 2023, 8:05 PM IST

ETV Bharat / sports

Para Karate Kartikeya Goel کارتیکیہ کو حکومت سے مدد کی امید

پیرا کراٹے میں ہندوستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارکارتیکیہ گوئل مسلسل شاندار کارکردگی کے بعد ورلڈ کراٹے فیڈریشن (ڈبلیو کے ایف) کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کارتیکیہ کو حکومت سے مدد کی امید
کارتیکیہ کو حکومت سے مدد کی امید

نئی دہلی:قومی دارالحکومت کے رہائشی 20 سالہ کارتیکیہ ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے واحد پیرا کراٹے کھلاڑی ہیں جنہون نے ایشین کراٹے فیڈریشن (اے کے ایف) کے زیر اہتمام مسلسل دو چیمپئن شپ میں تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے جولائی میں ملائیشیا میں ہونے والی ایشین پیرا چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ دسمبر 2022 میں ازبکستان میں ہونے والی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

کارتیکیا انجینئروں کے کنبہ میں پیدا ہوئے تھے، لیکن چار سال کی عمر میں وہ شدید گردن توڑ بخار کی وجہ سے سماعت اور بینائی سے محروم ہو گئے۔ تاہم ان چیلنجوں نے کارتکیہ کو مضبوط بنایا۔ عالمی سطح پر ان کے کارناموں کی فہرست طویل ہے۔ انہوں نے 2022 میں امریکہ کے نیواڈا میں منعقدہ یو ایس اوپن اور جونیئر انٹرنیشنل کپ کراٹے چیمپئن شپ میں پیرا کیٹیگری میں حصہ لیا جہاں انہں نے دو سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

عالمی کراٹے فیڈریشن کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچنے والے کارتیکیہ آئندہ پیرا اولمپکس اور عالمی کراٹے چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مزید سہولیات فراہم کئے جانے کی مانگ کی تاکہ وہ عالمی پلیٹ فارم پر مزید کارکردگی دکھا سکیں۔

نہ صرف کارتیکیہ بلکہ دہلی کے دوسرے کراٹے کھلاڑی بھی ہیں جو ملک کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں انیکیت گپتا (ہندوستان اور دہلی کراٹے ٹیم کے کپتان)، دیپیکا دھیمان، پرنئے شرما، اختر، نوین بھنڈیا اور باسو کھرے جیسے نوجوان ٹیلنٹ کے نام شامل ہیں۔

تمام کھلاڑیوں نے 19ویں ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ 2023 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ انیکیت نے ایمریٹس اسپورٹس کراٹے اوپن میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ یہی نہیں وہ 2011 سے اب تک مسلسل پانچ بار کامن ویلتھ گولڈ/ سلور/ برونز میڈلسٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Champions Trophy ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے ہرایا

کارتیکیہ کو امید ہے کہ حکومت ان کی اور ان کے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی مدد فراہم کرے گی۔ کارتیکیا گوئل صرف ایک کراٹے چیمپئن نہیں ہیں، بلکہ وہ اس بات کا مظہر ہیں کہ زندگی میں آپ کے سامنے آنے والے چیلنجوں کے باوجود عزم، جذبے اور سختی کے ساتھ کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details