سندیپ نے انڈونیشیا کے جکارتہ میں 2018 ایشین پیرا گیمز میں جیولن تھرو(بھالا پھینک) ایونٹ میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ بھارت کو طلائی تمغہ دلایا تھا۔
پیرا ایتھلیٹ سندیپ بھی ارجن ایوارڈ کےلیے منتخب - ایشین پیرا گیمز
راجستھان کے ضلع جھنجھنو کے جیولن تھرو کے پیرا ایتھلیٹ سندیپ چودھری کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
para athlete sandeep chaudhry
سندیپ چودھری نے نومبر 2019 میں دبئی میں منعقدہ مردوں کی جیولن تھرو ایف 64 کیٹیگری میں پیرا ورلڈ چیمپیئن شپ میں 66.18 میٹر جیولن پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
واضح رہے کہ سندیپ کے والد سبھاش چندر گروگرام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سندیپ نے گروگرام میں رہ کر ہی اپنی تمام تر تیاری کی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل فرانس میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ ریو پیرا اولمپکس میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔