پاکستان نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل کشمیر سے گزری تھی جس کے باعث پاکستان نے برہمی میں ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اس فیصلے کی اطلاع دی ہے۔ Pakistan Will Not Participate In Chess Olympiad
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر میں اولمپیاڈ کی ٹارچ ریلے کو نکال کر اس کی سیاست کی ہے۔ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) نے پاکستان کو شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ 28 جولائی سے 10 اگست تک چنئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے اس فیصلے پر بھارت کی وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، "یہ حیرت کی بات ہے کہ پاکستان نے اپنی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد بھی شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔" باغچی نے کہا کہ 'مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں۔'