اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan vs Sri Lanka Second Test کولمبو میں پاکستان فرنٹ فٹ پر

پاکستان نے ٹاس ہار کر سری لنکا کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے

کولمبو میں پاکستان فرنٹ فٹ پر
کولمبو میں پاکستان فرنٹ فٹ پر

By

Published : Jul 24, 2023, 9:12 PM IST

کولمبو: ابرار احمد (69/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد عبداللہ شفیق (74 ناٹ آؤٹ) اور شان مسعود (51) کی مضبوط نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کر لیا۔

پاکستان نے ٹاس ہار کر سری لنکا کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے اور اب وہ سری لنکا کی برتری ختم کرنے سے صرف 21 رنز کی دوری پر ہے۔

پاکستان نے دن کا آغاز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی سوئنگ سے کیا۔ سری لنکن اوپنر نشان مدوشنکا بدقسمت رن آؤٹ کا شکار ہوگئے جس کے کچھ دیر بعد شاہین نے کوسل مینڈس کو آؤٹ کردیا۔ نسیم نے دیموتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کی صورت میں سری لنکا کے تمام تجربہ کار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ابرار، جنہوں نے دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا تھا، پھر برتری حاصل کی۔ انہوں نے سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دھننجے ڈی سلوا کو آؤٹ کرنے کے علاوہ سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس اور اسیتا فرنینڈو کی وکٹیں لے کر سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ دھنجے نے 68 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے لیکن حمایت نہ ملنے کی وجہ سے پوری ٹیم 48.4 اوور میں 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لہیرو تھریمانے نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا


اس کے بعد پاکستان نے بلے بازی سے بھی سری لنکا پر کوئی رعایت نہیں کی۔ امام الحق بھلے ہی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہوں لیکن عبداللہ اور شان نے کافی دیر تک چھ سے زیادہ کی شرح سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ مسعود 47 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شفیق اور بابر اعظم نے دن کا آخری اوور تحمل سے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک عبداللہ 99 گیندوں پر 74 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ بابر 21 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details