اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان: مقابلے کے دوران باکسر کی موت - پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کونسل

کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے کے بعد اسلم نامی ایک باکسر کی ہلاکت کا سانحہ پیش آیا۔ مقابل باکسر کا پنچ لگنے کے بعد اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

باکسر اسلم جس کی مقابلے کے دوران موت واقع ہوئی
باکسر اسلم جس کی مقابلے کے دوران موت واقع ہوئی

By

Published : Feb 1, 2021, 10:37 AM IST

پاکستان میں باکسنگ کے مقابلے جاری ہیں۔ لیکن یہاں ایک واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے سبب فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ خبر کے مطابق باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے کے بعد اسلم نامی ایک باکسر کی ہلاکت کا سانحہ پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نامی باکسر کو چہرے پر پنچ لگا جس کے بعد وہ گِر پڑا، اسلم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کونسل کے زیرِ اہتمام فائٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ پاکستان باکسنگ کونسل کا پاکستان میں باکسنگ سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی ایونٹ کے انعقاد کے لیے قوائد و ضوابط فالو کرنا ہوتے ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مقابلے میں باکسر کی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا باکسنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ ایونٹ کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ ناصر تونگ نے کہا کہ پی بی ایف ایسے ایونٹ کی اجازت نہیں دے گا جس میں باکسرز کی حفاظت کو خطرہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details