اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Shikhar Dhawan on New Zealand Tour ہماری تیاریاں ورلڈ کپ پر مرکوز، دھون - نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز

ٹی20 اور ٹیسٹ ٹیموں سے باہر رہنے والے دھون خود ورلڈ کپ میں روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کرنے کے لیے ہندوستان کی پہلی پسند ہیں۔Shikhar Dhawan on New Zealand Tour

شکھر دھون
شکھر دھون

By

Published : Nov 24, 2022, 10:34 PM IST

آکلینڈ: نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی کپتان شکھر دھون نے جمعرات کو کہا کہ یہ سیریز اگلے سال گھر پر ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ 2023 کی تیاری پر مرکوز ہے۔Shikhar Dhawan on New Zealand Tour

دھون نے پہلے ون ڈے کے موقع پر یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہماری تیاری ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ کون سے کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔"Shikhar Dhawan on New Zealand Tour

ہندوستان نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور بھونیشور کمار جیسے بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے، جبکہ دھون کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 12 ماہ سے بھی کم وقت میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تشکیل پر غور کررہا ہے اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔Shikhar Dhawan on New Zealand Tour

دھون نے کہا، ’’ہم اس سیریز میں اچھا کرکٹ کھیلنا اور جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ میں آکر کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔ وہ مختلف حالات میں آکر اپنی صلاحیتوں کو جانچ سکتے ہیں۔

ٹی20 اور ٹیسٹ ٹیموں سے باہر رہنے والے دھون خود ورلڈ کپ میں روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کرنے کے لیے ہندوستان کی پہلی پسند ہیں۔ دھون اور روہت ون ڈے میں سچن تیندولکر اور سورو گنگولی کے بعد ہندوستان کی دوسری کامیاب اوپننگ جوڑی ہیں۔

سال2021 سے ایک روزہ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کرتے ہوئے دھون نے نو میں سے سات میچ جیتے ہیں، حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے ان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں 94.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنانے والے دھون نے اپنے آخری 16 میچوں میں صرف 74.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کی ہے۔

اپنی فارم کے بارے میں، دھون نے کہا، "ہم دونوں (میں اور روہت) اچھا کر رہے ہیں۔ ہم دونوں ہی کامیاب کھلاڑی رہے ہیں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مجھے پرفارم کرتے رہنا ہے۔ میں کسی بھی چیز کی قدر کو کم نہیں سمجھتا۔ میں جانتا ہوں کہ جب تک میں پرفارم کرتا رہوں گا، ٹیم میں میری جگہ رہے گی۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details