بھونیشور: اوڑیشہ حکومت جنوری 2023 میں ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کے انعقاد پر تقریباً 1,100 کروڑ روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ ہاکی ورلڈ کپ سنہ 2018 کی میزبانی میں صرف 66.98 کروڑ روپے خرچ کیے تھے، تاہم اس بار خرچ کو تقریباً 16 گنا بڑھ کر 1,098.40 کروڑ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ Odisha to Spend Rs 1,100 Crore for FIH Men's Hockey World Cup 2023
بتادیں کہ سنہ 2018 کے ورلڈ کپ کے تمام میچ بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے، تاہم 2023 میں ہونے والے عالمی کپ کے میچیز کے انعقاد بھونیشور کے علاوہ رورکیلا میں واقع نو تعمیر شدہ برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کل 1,098.40 کروڑ روپے میں سے 1,010 کروڑ روپے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم اور رورکیلا شہر میں پیریفرل ایریا کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔
رورکیلا میں نئے اسٹیڈیم کی تعمیر میں سب سے زیادہ 875.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ رہائشی عمارتوں کی تعمیر پر 84 کروڑ روپے، رورکیلا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 10.50 کروڑ روپے اور برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں بجلی کے کاموں کے لیے 13 کروڑ روپے خرچ کیے کرنے کا منصوبہ ہے۔