اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ کو شاندار بنانے کے لیے وزرائے اعلیٰ کو دعوت - نوین پٹنائک نے وزیر اعلی کو دعوت نامہ بھیجا

اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اوڈیشہ میں منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کر کے ایونٹ کو شاندار بنانے کی کوشش کی ہے۔ اوڈیشہ حکومت کے کئی وزرا اس کام میں بھرپور طریقے سے لگے ہوئے ہیں۔ Hockey World Cup 2023

Odisha Government Inviting All Chief Ministers For Hockey World Cup 2023
ہاکی ورلڈ کپ کو شاندار بنانے کے لیے وزرائے اعلیٰ کو دعوت

By

Published : Dec 29, 2022, 3:05 PM IST

بھونیشور: اڈیشہ حکومت نے 13 سے 29 جنوری تک بھونیشور اور رورکیلا میں کھیلے جانے والے مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے چھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا ہے۔ ریاست کے فوڈ سپلائی اور کنزیومر ویلفیئر کے وزیر آتنو سبیاساچی نائک نے چنئی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی سے پڈوچیری میں ملاقات کی اور ذاتی طور پر وزیر اعلی نوین پٹنائک کی جانب سے ہاکی ورلڈ کپ کے دیدار کے لیے دعوت نامہ دیا۔ Odisha Government Inviting All Chief Ministers For Hockey World Cup 2023

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو دعوت

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر اشوک چندر پانڈا نے دہلی میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر پٹنائک کو دعوت نامہ سونپا۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلی نے وزیراعلی نوین پٹنائک کے تئیں اپنی ستائش کا اظہار کیا۔ ایس ٹی/ایس سی وزیر جگناتھ سرکا نے رانچی میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور انہیں ورلڈ کپ ہاکی میں شرکت کے لیے پٹنائک کا دعوت نامہ سونپا۔

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو دعوت

ریاستی وزیر خزانہ نرنجن پجاری نے دہلی میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور ریاست کے اسٹیل اور کانوں کے وزیر پرفل ملک نے پٹنہ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کی اورانہیں ورلڈ کپ ہاکی کے لیے وزیر اعلی نوین پٹنائک کادعوت نامہ دیا۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دعوت

اوڈیشہ حکومت کے ایس سی-ایس ٹی ڈیولپمنٹ وزیر جگن ناتھ سرکا نے رانچی میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور سورین کو ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے مدعو کیا۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو دعوت

اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ورلڈ کپ ہاکی میں ملک کے تمام وزرائے اعلی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کو دعوت

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details