اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اب کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 دس دن تک ہی کھیلے جائیں گے - کھیل کود کی خبر

وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی صدارت میں کھیلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز -2021 کے پروگرام اب صرف دس دن یعنی 21 سے 30 نومبر تک کرائے جائیں گے۔

Now khelo India Youth Games 2021 will be played for ten days only
اب کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 دس دن تک ہی کھیلے جائیں گے

By

Published : May 27, 2021, 4:59 PM IST

ہریانہ میں مجوزہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز -2021 کا پروگرام کورونا وبا کے مدنظر اب تھوڑا مختصر کردیا گیا ہے۔ یہ کھیل اب صرف دس دن یعنی 21 سے 30 نومبر تک کرائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی صدارت میں کھیلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز -2021 کا چوتھا ایڈیشن پنچکولا، امبالا، شاہ آباد، دہلی اور چنڈی گڑھ، ہریانہ میں 21 سے 30 نومبر 2021 تک ہوگا، جن میں 90 فیصد کھیل مقابلے پنچکولہ میں ہوں گے۔

ان کھیلوں کے ساتھ ہی برکس گیمز-2021 والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ برکس ممالک میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

-یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details