ٹیورن:سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اٹلی کے یانک سنر کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ریکارڈ ساتویں بار اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔
اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک جوکووچ نے سیزن کے اختتامی چیمپئن شپ میں چھ کیرئیر ٹائٹل جیتنے کے راجر فیڈرر کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جوکووچ نے ایک گھنٹہ 43 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں مقامی کھلاڑی سنر کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔
ٹائٹل جیتنے کے بعد جوکووچ نے کہاکہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ میری زندگی کا بہترین سیزن تھا۔ مقامی کھلاڑی یانک کے خلاف ٹائٹل جیتنا بہت اچھا تھا جس نے اس ہفتے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔