عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو کووڈ 19 کے خلاف ویکسین نہ ہونے کے باوجود ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کا موقع دیا جائے گا کیونکہ برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ویکسینیشن ضروری نہیں ہے۔ آل انگلینڈ کلب کے چیف ایگزیکٹیو سیلی بولٹن نے یہ معلومات دی۔ سربیا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نوواک جوکووچ کو رواں برس جنوری میں ویکسین نہ لینے کی وجہ سے آسٹریلیا سے باہر کر دیا گیا تھا اور وہ آسٹریلین اوپن نہیں کھیل پائے تھے۔ ومبلڈن کا آغاز 27 جون سے ہوگا۔ اس باوقار ٹورنامنٹ سے پہلے سیلی بولٹن نے کہا کہ یقیناً تمام کھلاڑیوں کی ویکسین لینے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی لیکن یہ مقابلے میں شرکت کی شرط نہیں ہوگی۔ Novak Djokovic Can Play Wimbledon
جوکووچ آسٹریلین اوپن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے اور 11 دن تک جاری رہنے والی قانونی کشمکش کے بعد انہیں آسٹریلیا چھوڑنا پڑا تھا۔ اس کے بعد وہ انڈین ویلز اور میامی جیسے ٹورنامنٹس میں بھی نہیں کھیل سکے کیونکہ کسی بھی ایسے غیر ملکی کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جسے ویکسین نہیں لگی ہو۔ امریکن ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ وہ اگست کے آخر میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن کے لیے کووڈ 19 ویکسینیشن سے متعلق حکومتی ضوابط پر عمل کرے گی۔ US Tennis Association